Thursday, March 28, 2024

  پی پی جمہوریت کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہے : اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ

   پی پی جمہوریت کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہے : اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ
June 21, 2015
اسلام  آباد(92نیوز)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ شریک سفر نہ ہونے والوں کو بھی  جمہوریت  کے طفیل منزل ملی اداروں کو  جمہوریت کی اہمیت سمجھ آنا شروع ہو گئی ہے۔ بے نظیر بھٹو کے یوم پیدائش پر جاری بیان میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ  ملک میں جمہوریت ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر کی قربانیوں کا ثمر ہے، جب بھی جمہوریت کو خطرہ ہوا تو پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو بحال کیا۔ بے نظیر کی پیدائش کا دن آمریت کی رخصت کا دن بھی تھا، انہوں نے کہا کہ پی پی جمہوریت کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہے اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہمیشہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔