پی پی تئیس کا ضمنی الیکشن نون لیگ نے جیت لیا
تلہ گنگ (92 نیوز) پاناما کے فیصلے سے قبل تلہ گنگ میں عوامی فیصلہ، پی پی تئیس کا ضمنی الیکشن نون لیگ نے جیت لیا۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق نون لیگ کے شہریار اعوان کو اکہتر ہزار ایک سو اٹھانوے ووٹ ملے جبکہ پی ٹی آئی کے سلطان سرخرو کے اکاون ہزار تریسٹھ ووٹ حاصل کئے۔
لیگی امیدوار کے ڈیرے پر کارکنوں نے جشن منایا اور مٹھائی بانٹی گئی