Thursday, March 28, 2024

پی پی ایک سو چھیانوے ضمنی انتخاب کا معرکہ نون لیگ نے سر کر لیا، رانا محمود الحسن اٹھائیس ہزار تین سو چوبیس ووٹ لیکر کامیاب

پی پی ایک سو چھیانوے ضمنی انتخاب کا معرکہ نون لیگ نے سر کر لیا، رانا محمود الحسن اٹھائیس ہزار تین سو چوبیس ووٹ لیکر کامیاب
May 21, 2015
ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) پی پی ایک سو چھیانوے کے ضمنی انتخابات کا معرکہ نون لیگ نے سر کر لیا۔ نون لیگ کے رانا محمود الحسن نے اٹھائیس ہزار تین سو چوبیس ووٹ حاصل کیے۔ پی پی ایک سو چھیانوے کے ضمنی انتخابات میں نون لیگ نے پی ٹی آئی کو پچھاڑ دیا۔ نون لیگ کے رانا محمود الحسنانتیس ہزار تین سو بہتر ووٹ لیکر کامیاب امیدوار رہے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار رانا عبدالجبار نے اٹھارہ ہزار نو سو بیس ووٹ حاصل کیے۔ پی پی ایک سو چھیانوے کے ضمنی انتخابات میں پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ اٹھتر ہزار ہے، جن کے لئے ایک سو تینتیس پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے۔ یہ نشست مسلم لیگ ن کے وزیرجیل خانہ جات عبدالوحید آرائیں کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی جس کے لئے ضمنی انتخاب میں چودہ اُمیدوار میدان میں اترے تاہم اصل مقابلہ مسلم لیگ نون کے رانا محمود الحسن اور تحریک انصاف کے رانا عبدالجبار کے درمیان تھا جو لیگی امیدوار نے جیت لیا۔ رانا محمود الحسن کی کامیابی پر لیگی کارکنوں نے جشن منایا۔ ضمنی انتخاب میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور امن وامان کے قیام کے لئے حلقے میں ساڑھے تین ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔