Friday, April 19, 2024

پی پی اور ن لیگ تین تین باریاں لینے کے باوجود عوام کو بجلی دینے میں ناکام رہیں: پرویز الہی

پی پی اور ن لیگ تین تین باریاں لینے کے باوجود عوام کو بجلی دینے میں ناکام رہیں: پرویز الہی
June 4, 2015
منڈی بہاؤ الدین(92نیوز)مسلم  لیگ قاف کے مرکزی رہنما و سابق ڈپٹی وزیر اعظم  چودھری  پرویز الہی  کاکہنا ہے کہ  مسلم لیگ  نون اور  پیپلز پارٹی نے  تین تین  باریاں لیں لیکن عوام کو بجلی   دینے میں  پھر بھی ناکام رہے۔ منڈی  بہاوالدین میں عوامی  اجتماع  سے  خطاب کرتے  ہوئے سابق   وزیراعلیٰ  پنجاب چودھری  پرویز الہی نے کہا کہ    نوازشریف اور آصف زرداری  کے درمیان  باریاں  لگی ہوئی ہیں دونوں کو عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی  دلچسپی نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں  ڈبل   ون ڈبل  ٹو کا  فلاحی منصوبہ   شروع  کیا   جسے موجودہ   حکومت   چلنے نہیں دے رہی۔ پرویز الہی نے کہا کہ  عوام اسپتال ، دوائیں اور  تعلیم   مانگ  رہے   ہیں  لیکن حکمرانو ں نے لاہور کے بعد  راولپنڈی میں  جنگلابس منصوبہ  بنا کر  عوام کو مزید مقروض کردیا ہے۔