Saturday, April 27, 2024

پی پی 97 گوجرانوالہ میں پولنگ جاری !!! ایس ایچ او سے تلخ کلامی پر (ن) لیگ کا تماں بٹ گرفتار

پی پی 97 گوجرانوالہ میں پولنگ جاری !!! ایس ایچ او سے تلخ کلامی پر (ن) لیگ کا تماں بٹ گرفتار
June 21, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب اسمبلی کے حلقہ ستانوے گوجرانوالہ کے تینتیس پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ جاری ہے۔ مسلم لیگ نون کے زاہد عرف تما ں بٹ کو ایس ایچ او سے تلخ کلامی کرنے پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ ستانوے گوجرانوالہ کے تینتیس پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ جاری ہے جبکہ انیس پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عام انتخابات میں پی پی ستانوے میں جیتنے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اشرف وڑائچ کے خلاف ہارنے والے امیدوار ناصرچیمہ نے الیکشن ٹربیونل میں رٹ پٹیشن دائر کی جس پر الیکشن ٹربیونل نے پی پی ستانوے کے تینتیس پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا۔ گکھڑ کے سترہ، قلعہ دیدارسنگھ کے سات، کلاسکے، گل والا کے دو دو، بینکہ چیمہ، حسن والی، کاموملہی، کوٹ جہانگیر اور کھبے کی کے ایک ایک پولنگ سٹیشن پر ری پولنگ ہورہی ہے۔ مجموعی طور پر 52ہزار550ووٹرز حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے انیس پولنگ سٹیشنوں کو حساس قرار دیا ہے۔