Thursday, April 25, 2024

پی پی 97 : تحریک انصاف کےحمایت یافتہ امیدوار ناصر چیمہ نے میدان مارلیا

پی پی 97 : تحریک انصاف کےحمایت یافتہ امیدوار ناصر چیمہ نے میدان مارلیا
June 21, 2015
گوجرانوالا(92نیوز)پی پی ستانوے میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اُمیدوار ناصر چیمہ نے  ضمنی انتخابات میں  دس ہزار ستاون ووٹ لے کر میدان مار لیا۔ تفصیلات  کے مطابق پی پی ستانوے میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے حمایت  یافتہ ناصر چیمہ دس ہزار ستاون ووٹ لے کر کامیاب رہے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں نون لیگ کے اشرف وڑائچ نو ہزار چھ سو ستائیس ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ اس حلقہ سے عام انتخابات دو ہزار تیرہ میں مسلم لیگ نون کے اشرف وڑائچ  کے  ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا  تاہم اُنہوں نے  عام انتخابات میں پی پی ستانوے میں دھاندلی کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کر رکھی تھی ۔ الیکشن ٹربیونل کی جانب سے تینتیس پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کو کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا۔