Friday, April 26, 2024

پی پی 53 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ناصر چیمہ نا اہل قرار

پی پی 53 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ناصر چیمہ نا اہل قرار
July 9, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) الیکشن کمیشن نے پی پی 53 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ کو نا اہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے پی پی 53 گوجرانوالہ سے تحریک انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ کو چیف آف آرمی اسٹاف اور  چیف جسٹس پاکستان کی تصاویریں لگانے پر  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے کر نا اہل کیا ۔ ناصر چیمہ الیکشن کمیشن کے طلب کرنے پر پیش ہوئے ، 5 رکنی ممبران پر مشتمل بنچ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر نا اہل قرار دینے کا فیصلہ سنا یا ۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے استفسار کیا کہ جن شخصیات کی تصاویر شائع کی گئیں کیا وہ آپ کے رشتے دار ہیں ، متعلقہ افراد کا انتخابی عمل سے کیا تعلق ہے ، آپ نے کس بنا پر ان کی تصاویر اپنے انتخابی پوسٹرز پر لگائیں ۔