Friday, March 29, 2024

پی پی 20 چکوال میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم،گنتی شروع

پی پی 20 چکوال میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم،گنتی شروع
January 9, 2018

چکوال (92 نیوز) پی پی بیس چکوال میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ  کا وقت ختم ہو گیا۔ پولنگ بغیر کسی وقفے کے پانچ بجے تک جاری رہی ۔ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق حلقے میں دو لاکھ اناسی ہزار پانچ سو تیس ووٹرز نے  حق رائے دہی استعمال کرنا تھا ۔لیگی امیدوار حیدر سلطان پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ۔ امیدوار کے پولنگ کیمپوں میں دیگیں اور چائے پکتی رہیں  

امیدوار نے ووٹروں کی آمدورفت کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کا بھی استعمال کیا ۔