پی پی 123 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دوبارہ گنتی میں ن لیگی امیدوار کامیاب
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( 92 نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پی پی 123 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
عام انتخابات 2018 میں پی پی 123 میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار سونیا علی کو 40 ووٹوں سے فتح نصیب ہوئی تھی ۔
مسلم لیگ ن کے امیدوار قطب علی شاہ نے لاہور ہائیکورٹ سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے رجوع کیا ، عدالت عالیہ کے حکم پر حلقہ پی پی 123 میں دوبارہ گنتی کی گئی جس میں قطب علی شاہ 17 ووٹوں سے جیت گئے ۔