Thursday, May 2, 2024

پی پی 100 ضمنی الیکشن : ن لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے درمیان کل گوجرانوالہ میں میدان سجے گا

پی پی 100 ضمنی الیکشن : ن لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے درمیان کل گوجرانوالہ میں میدان سجے گا
July 25, 2015
گوجرانوالہ (92نیوز) گوجرانوالہ میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ 100 میں ضمنی الیکشن کل ہوگا، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کےلئے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہیں جبکہ انتخابی مہم میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال اور اسلحہ کی نمائش بھی عروج پر ہے۔ گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 100 کی سیٹ ن لیگ کے صوبائی وزیر رانا شمشاداحمد خان کے قتل کے بعد خالی ہوئی تھی۔ مسلم لیگ (ن) نے رانا شمشاداحمد خان کے بھائی چودھری اخترعلی خان کوامیدوار نامزد کیا ہے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے احسان اللہ ورک اور پیپلزپارٹی کے رانا محمد شہباز خان انتخابی میدان میں ہیں۔ گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 100 میں راجپوت اور جٹ برادری کا ووٹ بنک ہونے کے باعث مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ دونوں جماعتیں اپنے امیدواروں کی کامیابی کےلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔ پی پی 100 کے ضمنی الیکشن میں ایک لاکھ 62 ہزار 444 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کےلئے 113پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔ 55 پولنگ سٹیشنوں کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔ مردوں کےلئے 196 پولنگ بوتھ جبکہ خواتین کےلئے 148 پولنگ بوتھ قائم ہوں گے۔