Friday, May 17, 2024

پی پی 100 : تحریک انصاف اور ن لیگ میں کانٹے کا مقابلہ، کہیں بارش نے پولنگ رکوا دی، کہیں عملہ نہ پہنچ سکا

پی پی 100 : تحریک انصاف اور ن لیگ میں کانٹے کا مقابلہ، کہیں بارش نے پولنگ رکوا دی، کہیں عملہ نہ پہنچ سکا
July 26, 2015
گوجرانوالہ (92نیوز) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 100 میں ضمنی انتخابات آج ہو رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 62 ہزار 444 ہے جبکہ 113پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے55 کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سینئر پولیس افسروں کی بھی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ چودھری اخترعلی مسلم لیگ (ن)، احسان اللہ ورک پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔ دوسری جانب بارش کے باعث کامونکی میں پی پی 100 کے ضمنی انتخابات میں پولنگ میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ متعدد پولنگ سٹیشنز میں عملہ وقت پر نہ پہنچ سکا۔ ان وجوہات کی بنا پر ووٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے کہ پولنگ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔