Friday, May 17, 2024

پی ٹی وی کی پہلی خاتون اناؤنسر کنول نصیر کو اسلام آباد میں سپردخاک کردیا گیا

پی ٹی وی کی پہلی خاتون اناؤنسر کنول نصیر کو اسلام آباد میں سپردخاک کردیا گیا
March 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اناؤنسر اور ڈرامہ آرٹسٹ کنول نصیر انتقال کر گئیں۔ انکی تدفین آج بعد دوپہر اسلام آباد کے مقامی قبرستان ایچ الیون میں کی گئی۔ نماز جنازہ میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چئیرمین پیمرا سلیم بیگ، سابق چئیرمین پی ٹی وی ارشد خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اناؤنسر اور ڈرامہ آرٹسٹ کنول نصیر پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اناؤنسر کنول نصیر کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چئیرمین پیمرا سلیم بیگ، سابق چئیرمین پی ٹی وی ارشد خان کے علاوہ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اور پی ٹی وی کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

گزشتہ پانچ دہائیوں سے زائد عرصہ تک پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے ساتھ وابستہ رہیں۔ اِنہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ حسنِ کارکردگی سمیت مختلف اہم ایوارڈز سے نوازا گیا۔ وہ ٹی وی ڈرامے کی پہلی ہیروئن بھی تھیں۔ انہوں ںے ٹی وی اسکرین پر پہلی بار ’’میرا نام کنول نصیر ہے، آج پاکستان میں ٹیلی ویژن آ گیا ہے آپ کو بھی مبارک ہو‘‘ کے الفاظ ادا کیے۔

معروف براڈ کاسٹر علالت کے باعث اسلام آباد کے اسپتال میں زیرعلاج تھیں، جہاں گزشتہ رات اُن کا انتقال ہو گیا۔ کنول نصیر ریڈیو پاکستان کی لیجنڈ موہنی حمید کی صاحبزادی تھیں۔