Monday, September 16, 2024

پی ٹی وی کو آئندہ اپوزیشن رہنماؤں کی پارلیمنٹ میں تقاریر نشرکرنے کی ہدایت کردی ہے : پرویز رشید

پی ٹی وی کو آئندہ اپوزیشن رہنماؤں کی پارلیمنٹ میں تقاریر نشرکرنے کی ہدایت کردی ہے : پرویز رشید
August 10, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کو آئندہ اپوزیشن رہنماؤں کی پارلیمنٹ میں تقاریر نشر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی تقریر پی ٹی وی پر نشر  نہ کرنے پر معذرت کر لی  ہے اور واضح کیا ہے کہ پی ٹی وی کو آئندہ اپوزیشن رہنماؤں کی پارلیمنٹ میں تقاریر نشر کرنے کی ہدات کر دی ۔ واضح رہے  کہ پارلیمنٹ میں وزیراعظم میاں نوازشریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے بعد شاہ محمودقریشی نے خطاب کیا  جو پی ٹی وی پر نہیں دکھایا گیا  تھا جس پر میڈیا سمیت مختلف حلقوں کی طرف سے تنقید کی گئی ۔