Friday, March 29, 2024

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس ، صدر عارف علوی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس ، صدر عارف علوی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
October 22, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت میں انسداد دہشت گردی عدالت نے صدر عارف علوی کی جانب سے آج کی حاضری سے استثناء کی درخواست منظور کر لی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شارخ ارجمند نے بطور ڈیوٹی جج پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔ شفقت محمود، جہانگیر ترین، پرویز خٹک کی حاضری سے استثناء کی درخواستیں بھی منظور کر لی گئیں۔ جج کوثر عباس زیدی کے رخصت پر ہونے کے باعث صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اعجاز چوہدری کی بریت کی درخواستوں پر عدالت نے وفاق کو نوٹسز جاری کر دیے۔ کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔