Sunday, May 12, 2024

پی ٹی وی فیس 35 سے بڑھا کر 100 روپے ماہانہ کرنے کا پلان

پی ٹی وی فیس 35 سے بڑھا کر 100 روپے ماہانہ کرنے کا پلان
January 22, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پی ٹی وی فیس 35 سے بڑھا کر 100 روپے ماہانہ کرنے کا پلان مرتب کرلیا گیا، عوام سے20 ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ بنالیا گیا۔ پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظوری بھی دے دی، 92نیوز نے فیصلے کی دستاویز حاصل کرلیں۔ پی ٹی وی فیس، 35 سے بڑھا کر 100 روپے، ماہانہ، پلان، اسلام آباد، 92 نیوز دستاویز کے مطابق بجلی صارفین سے پی ٹی وی فیس 35 روپے سےبڑھا کر 100 روپےماہانہ کی جائے گی۔ 2007 میں بجلی صارفین سے 35 روپے ماہانہ پی ٹی وی فیس وصولی شروع ہوئی۔ پی ٹی وی بجلی صارفین سے 7ارب روپے سالانہ وصول کررہا ہے۔ بھاری تنخواہوں پر تعینات ہونیوالی ٹیم نے نیا فنانشل پلان تیار کیا ہے۔