Saturday, April 27, 2024

پی ٹی وی حملہ کیس، سرکاری وکیل کی عمران خان کی بریت کی حمایت

پی ٹی وی حملہ کیس، سرکاری وکیل کی عمران خان کی بریت کی حمایت
November 19, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پی ٹی وی  ، پارلیمنٹ حملہ کیس میں سرکاری وکیل نے وزیر اعظم عمران خان کی بریت کی حمایت کر دی ، انسداد دہشتگردی کی عدالت بریت سے متعلق فیصلہ 5 دسمبر کو سنائے گی ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی، وزیراعظم عمران خان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے ، دوران سماعت جج نے استفسار کیا کہ کیا استغاثہ نے درخواست کی مخالفت نہیں کرنی۔ سرکاری وکیل چودھری شفقات نے دلائل دیے کہ عمران خان کی بریت پر کوئی اعتراض نہیں، یہ سیاسی مقدمات تھے ان میں سے کچھ بھی نہیں نکلنا۔ وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر بابر اعوان نے دلائل مکمل کرلیے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو 5 دسمبر کو سنایا جائے گا، سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بابراعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف سیاسی کیسز بنائے گئے۔ بابراعوان نے یہ بھی کہا کہ آزادی مارچ میں کیا کیا نہیں کہا گیا لیکن حکومت نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کرایا، کسی کو اکسانا دہشتگردی کے زمرے میں نہیں آتا۔