Friday, March 29, 2024

پی ٹی وی اس وقت خسارے میں ہے، کرپشن نے ادارہ تباہ کردیا، ارشد خان

پی ٹی وی اس وقت خسارے میں ہے، کرپشن نے ادارہ تباہ کردیا، ارشد خان
July 24, 2020
لاہور (92 نیوز) چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان کہتے ہیں کہ پی ٹی وی اس وقت خسارے میں ہے۔ کرپشن نے اس ادارے کو تباہ کردیا۔ چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان نے 92 نیوز کے پروگرام ’’ 92 ایٹ 8 ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے پی ٹی وی تباہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی میں سیاسی تعیناتیاں بہت زیادہ ہیں، پی ٹی وی کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا، کسی ادارے میں اصلاحات لانا آسان کام نہیں۔ ارشدخان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں  پی ٹی وی کو جدید ٹیکنالوجی ملے، ان کے موقف میں تبدیلی نہیں آئی۔ اکٹھی ہونے والی رقم کے استعمال کا شفاف پلان موجود ہے، پہلے ریکوری کنٹریکٹرز کے ذریعے ہوتی تھی، بعدازاں یہ فیس بجلی کے بلوں میں ڈال دی گئی۔