Saturday, April 27, 2024

پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ پر ٹیلی ویژن کی نشریات دینے کا فیصلہ

پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ پر ٹیلی ویژن کی نشریات دینے کا فیصلہ
November 26, 2016

اسلام آباد(92نیوز)پی ٹی سی ایل نے  انٹرنیٹ ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی سہولت فراہم کردی۔ صارفین انٹرنیٹ پر ٹی وی چینلز سے متعلق تمام نشریات دیکھ سکیں گے۔

تفصیلات کےمطابق پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ پر ٹیلی ویژن نشریات فراہم کرنے والی بین الاقوامی کپمنی سے معاہدہ طے کرلیاہے ۔ جس کے مطابق پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کو انٹرنیٹ پرٹی وی سے متعلق تمام نشریات فراہم کرے گی ۔ پی ٹی سی ایل حکام کا کہناہے کہ نیٹ فیلکس سے صارفین ٹی وی شوز ،فلمیں ، ڈاکومیٹری بہترین کوالٹی میں دیکھ سکیں گے یہ سروس ابتدائی طور پر ایک ماہ کے لئے مفت ہوگئی بعد ازاں ابتدائی نرخ 10 ڈالرماہانہ ہونگے۔