Saturday, April 27, 2024

پی ٹی اے کا پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

پی ٹی اے کا پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ
July 27, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پی ٹی اے کا آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ، کہا کہ پب جی کے اثرات تباہ کن ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق تمام فریقین کو سن کر تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا، پب جی پر ویڈیو ٹیکسٹ اور وائس چلتی ہے، الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کے تحت پب جی کی بندش پی ٹی اے کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گیم پر عارضی پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تھا، ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو تفصیلی وجوہات کیساتھ نیا حکم نامہ جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔

پی ٹی اے نے فیصلے میں کہا کہ نوجوانوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، ذہنی و جسمانی صحت کے لئے  بھی مضر ہے ۔