Wednesday, May 1, 2024

پی ٹی اے نے پب جی سے پابندی اٹھا لی

پی ٹی اے نے پب جی سے پابندی اٹھا لی
July 30, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پی ٹی اے نے پب جی سے پابندی اٹھا لی ۔ پابندی اٹھانے کا فیصلہ کمپنی کی قانونی ٹیم کی جانب سے پی ٹی اے حکام کو بریفنگ کے بعد کیا گیا۔ پی ٹی اے اور کمپنی کی قانونی ٹیم کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کمپنی کے نمائندوں نے پی ٹی اے کے اعتراضات پر بریف کیا۔ پی ٹی اے کا کہنا تھا کمپنی کے جوابات سے مطمئن ہیں۔ پی ٹی اے نے پب جی کے بعد بیگو اپلیکیشن سے بھی پابندی اٹھا لی۔ پی ٹی اے ممبران سے بیگو کے نائب صدر جنوبی ایشیا سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں بیگو نے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کی یقین دہانی کروائی۔ پی ٹی اے کا کہنا تھا پیگو انتظامیہ پی ٹی اے کے ساتھ رابطے میں رہے گی۔