Monday, May 13, 2024

پی ٹی اے نے ٹک ٹاک سے پابندی ہٹا دی

پی ٹی اے نے ٹک ٹاک سے پابندی ہٹا دی
November 20, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ٹک ٹاکرز کیلئے اچھی خبر آ گئی۔ پی ٹی اے نے ٹک ٹاک سے پابندی ہٹا دی۔

پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ نے مقامی قوانین اور سماجی اصولوں کے مطابق غیر قانونی مواد کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہائی کروائی ہے۔

پی ٹی اے پابندی کے نفاذ کے بعد سے ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں تھا۔ ٹک ٹاک نے غیر قانونی مواد اپ لوڈ کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کی بھی یقین دہائی کروا دی۔ پی ٹی اے غیر اخلاقی اور غیر قانونی مواد کے خلاف ٹک ٹاک کی مانیٹرنگ جاری رکھے گا۔

پاکستان میں ٹک ٹاک ایپلی کیشن 20 جولائی 2021 سے بند تھی۔