Thursday, April 18, 2024

پی ٹی اے نے موبائل فونز تصدیق کیلئے ڈیڈ لائن منسوخ کردی

پی ٹی اے نے موبائل فونز تصدیق کیلئے ڈیڈ لائن منسوخ کردی
October 18, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز)پی ٹی اے نے موبائل فونز کی تصدیق  کیلئے 20 اکتوبر کی ڈیڈ لائن منسوخ کردی،سینٹ قائمہ کمیٹی نے پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی سے چار ہفتوں میں ویریفیکیشن سسٹم پر مکمل وضاحت طلب کرلی۔ سینٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے موبائل فون ویریفیکیشن سسٹم کی ڈیڈ لائن کو موخرکرنے کی سفارش پرپی ٹی اے نے 20 اکتوبر کی ڈیڈ لائن منسوخ کردی۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر روبینہ خالد کی سربراھی میں ہوا  ، پی ٹی اے حکام نے موبائل فون سسٹم ویریفیکشن پر کمیٹی ارکان کو بریفنگ دی تاہم کمیٹی کو مطمئن نہ کر سکے ۔ چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا نظام اچھا ہے مگر نفاذ  کا طریقہ کار درست نہیں ، پی ٹی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کے نان کمپلائنٹ فون اسمگلنگ کے ذریعے آتے ہیں ،ڈپلیکیٹ آئی ایم ای آئی کو ٹریس کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ اگر یہ سسٹم لانچ کیا گیا تو لوگ ڈی چوک میں دھرنا دے دیں گےْ سینیٹر شبلی فراز نے الزام لگایا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بیٹھے چند لوگ حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔ کمیٹی نے وزیرآئی ٹی خالد مقبول صدیقی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔