Saturday, May 18, 2024

پی ٹی ایم بچی کے قتل کو سیاست کیلئے استعمال کر رہی ہے ، فواد چودھری ‏

پی ٹی ایم بچی کے قتل کو سیاست کیلئے استعمال کر رہی ہے ، فواد چودھری ‏
May 23, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ  پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم ) بچی کے قتل کو اپنی دو ٹکے کی سیاست کے لئے استعمال کر رہی ہے ۔ فواد چودھری نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی سیاست کے سینے میں دل نہیں، یہ واقعات ہمارا اجتماعی دکھ ہیں۔قصور میں 9 بچیوں کا قتل ہوا،پھر جا کر پرچہ کٹا،کسی نے ایسی بیہودہ گفتگو نہیں کی جیسی یہ لوگ کر رہے ہیں۔