Thursday, April 25, 2024

پی ٹی آئی کے نجیب ہارون کی وزیراعم سے ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا

پی ٹی آئی کے نجیب ہارون کی وزیراعم  سے ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا
May 14, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مستعفی رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے  وزیراعظم سے ملاقات  کی  او  غیر منتخب  افراد کی کابینہ میں شمولیت اور کراچی کیلئے منصوبوں کے حوالے سے  تحفظات کا اظہار  کیا ، کہاتحفظات دور ہونے تک استعفیٰ واپس نہیں لیں گے  ، وزیراعظم کی نجیب ہارون کے مطالبات پر غور کی یقین دہانی کرا دی ۔

تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق نجیب ہارون نےو زیر اعظم سے کہا کہ  کراچی کو اپنا حق ملنا چاہیے،  کراچی میں وفاق کی جانب سے ترقیاتی پیکج پر عملدرآمد نہیں ہوسکا،  کے فور سمیت متعدد منصوبے التوا کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق نجیب ہارون نے کہا کہ کابینہ میں غیر منتخب افراد کی شمولیت نہیں ہونی چاہئے ،  مطالبات تسلیم ہونے تک استعفی کے فیصلے پر قائم ہوں اور پارلیمنٹ کا کوئی سیشن اٹینڈ نہیں کروں گا۔

ذرائع کے مطابق نجیب ہارون نے کہا کہ عوام کی نظریں ہم پر ہیں اور ہمیں کچھ کر کے دکھانا ہوگا ۔ وزیر اعظم نے نجیب ہارون کے مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ کے مطالبات درست ہیں ، پورے کریں گے ۔