Thursday, April 25, 2024

پی ٹی آئی کے بیرسٹر خالد خورشید 22 ووٹ لیکر گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ منتخب

پی ٹی آئی کے بیرسٹر خالد خورشید 22 ووٹ لیکر گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ منتخب
November 30, 2020

پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان میں بھی حکومت بنا لی ، گلگت بلتستان کے انتخابات میں  پی ٹی آئی نے اکثریت سے سیٹیں جیتیں جس کے بعد وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے مرحلے میں پی ٹی آئی کے امیدوار برائے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان  بیرسٹر خالد خورشید نے 22 ووٹ لئے ۔

خالد خورشید کے مقابل پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار امجد حسین ایڈووکیٹ نے 9 ووٹ حاصل کئے ، نو منتخب وزیر اعلیٰ بیرسٹر خالد خورشید کا تعق ضلع استور کے سرحدی علاقے رٹو سے ہے ۔