Friday, March 29, 2024

پی ٹی آئی کلبھوشن جادیو کیلئے سیکرٹ آرڈیننس لے کر آرہی ہے، بلاول

پی ٹی آئی کلبھوشن جادیو کیلئے سیکرٹ آرڈیننس لے کر آرہی ہے، بلاول
July 17, 2020
سکھر (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کلبھوشن جادیو کیلئے سیکرٹ آرڈیننس لے کر آرہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آرڈیننس کا وقت بھی گزر گیا ہے، یہ لیگل نہیں ہے، یہ ہمارے سامنے نہیں لایا گیا۔ حکومت بھارتی جاسوس جس نے دہشگردی کا اعتراف کیا، اس کو سہولت دے رہی ہے، پیپلز پارٹی اگر اس طرح کا آرڈیننس لے کر آتی تو دفاع پاکستان کا اسلام آباد میں دھرنا چل رہا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی قومی اسمبلی میں اس آرڈیننس پر بات کو اٹھائے گی۔ سلیکٹڈ حکومت کو اب مزید نہیں رہنا چاہئے، ملک میں کورونا سے پہلے بھی بھوک تھی، بے روزگاری کورونا سے پہلے بھی تھی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی مزید بولے کہ خورشید شاہ کی ابھی تک ضمانت بھی نہیں ہوئی، سب کے لئے ایک جیسا قانون ہونا چاہئے، ہم حکومت اور نیب گٹھ جوڑ کے سخت مذمت کرتے ہیں۔