Friday, March 29, 2024

پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی تحقیقات کو بریک لگ گئی

پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی تحقیقات کو بریک لگ گئی
October 24, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی تحقیقات کو بریک لگ گئی، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا، الیکشن کمیشن نے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، وکیل پراعتراض عائد کرتے ہوئے  قرار دیا کہ ثقلین حیدر بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل سیاسی جماعت کا کیس لڑنے کا حق نہیں رکھتے۔ پی ٹی آئی  پارٹی فنڈنگ کیس کی تحقیقات رک گئیں ، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا ، کمیٹی کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی چار متفرق درخواستوں کا تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا ،وکیل پر اعتراض اٹھا دیا کہا بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل وکیل ثقلین حیدر کو تحریک انصاف کا دفاع کرنے کا کوئی حق نہیں۔قرار دیا کہ پارٹی فنڈنگ کے معاملے میں ریاست خود ایک فریق ہوتی ہے اور اس کا براہ راست اس مقدمے سے تعلق ہوتا ہے۔ ایسے میں ریاست اور پارٹی کا وکیل ایک کیسے ہو سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ پارٹی فنڈنگ کیس قانون طریقہ کاری کی بدترین مثال ہے ، تحریک انصاف نے اکبر ایس بابر کا نام استعمال کر کے معاملہ تاخیر کا شکار کیا ، اکبر ایس بابر نے شواہد دینے ہیں ، ایسے میں انہیں تحریک انصاف کی درخواست پر کمیٹی کی کارروائی سے کیسے باہر کیا جاسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 10 اکتوبر کو پی ٹی آئی کی جانب سے دائر چار درخواستوں کو مسترد کر دیا تھا۔