Wednesday, April 24, 2024

پی ٹی آئی وفد کی بہادر آباد میں ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات،تحفظات دور کئے

پی ٹی آئی وفد کی بہادر آباد میں ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات،تحفظات دور کئے
January 18, 2020
کراچی ( 92 نیوز) جہانگیر ترین کی زیر سربراہی پی ٹی آئی وفد بہادر آباد پہنچا جہاں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور تحفظات دور کئے ۔ جہانگیر ترین کی زیر سربراہی  پرویز خٹک اور اسد عمر پر مشتمل وفد ایم کیو ایم  بہادر آباد مرکز پہنچا جہاں امین الحق اور محمد حسین نے ان کا استقبال کیا ۔ جہانگیر ترین نے بات چیت کا آغاز خالد مقبول  صدیقی کو کابینہ میں دوبارہ شمولیت کی دعوت سے کیا، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رہنما نے کہا کابینہ میں شامل ہونا اتنا بڑا مسئلہ نہیں، مسائل اہم ہیں ، ہمیشہ ملک کی خدمت کی اور کریں گے اس کے لئے وزارت کی ضرورت نہیں۔ جہانگیر ترین نے  کہا کہ  مسائل اہم ہیں مگر سب چیزیں ایک دم ٹھیک نہیں ہوسکتیں، حکومت میں رہ کر ملک اور کراچی کی خدمت کریں۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج کی ملاقات میں  بہت اچھی پیشرفت ہوئی ہے ،ہمارے جو بھی مطالبات تھے اس کیلئے روڈ میپ طے ہو گیا ہے، ہم نے وعدہ کیا تھا ہم حکو مت کی مدد کر تے رہیں گے ، پورے پا کستان میں نوکریاں بھی ہمارے مطالبات میں تھیں ، تعلیم کا معا ملہ بھی کرا چی میں بہت پیچھے رہ گیا ہے ۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہمیشہ ایسے ہوتا ہے کہ پچھلی حکومت کے پروگرام رہ جاتے ہیں ، ملک کو سیدھی لائن میں لے جا نے کیلئے سخت فیصلے کرنے پڑیں گے ، کو ئی بھی اتحادی ہمیں چھوڑ کر نہیں جا رہا ،ہم تما م اتحادیوں کے ساتھ بات چیت کر چکے ہیں سب   ہمارے ساتھ ہیں ،  چھوٹی چھوٹی با تیں سامنے آئی ہیں جو جلد حل ہو جا ئیں گے ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ آج سے 2 ماہ پہلے وفاقی ادارے سے کئی من گندم ہم نے سندھ کو دی تھی ، انشااللہ  ہم گندم کی  امپورٹ کو ڈیوٹی فری کر دیں گے ۔