Friday, April 26, 2024

پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں،عثمان بزدار،جہانگیر ترین

پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں،عثمان بزدار،جہانگیر ترین
January 25, 2020
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور پی ٹی آئی  کے رہنما جہانگیر ترین نے  پارٹی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے  کہا کہ  نہ کوئی فارورڈ  بلاک ہے اور نہ کوئی پریشر گروپ ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین نے ملاقات کی ، ملاقات میں سیاسی امور اور عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف متحد ہے۔ انہوں  نے کہا کہ پنجاب میں کوئی فارورڈ بلاک ہے، نہ پریشر گروپ،پنجاب حکومت کے تمام سٹیک ہولڈرز ایک صفحہ پر ہیں ۔ جہانگیرترین نے کہا کہ سازشیں کرنے والے پیچھے رہ جائیں گے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تحریک انصاف پنجاب کے قومی و پنجاب اسمبلی کے حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز نے بھی ملاقات  کی ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹکٹ ہولڈرز کے حلقوں میں ترقیاتی کام کرانے کا اعلان کیا ، اس موقع پرتحریک انصاف کے سینئررہنما جہانگیرترین نے کہا کہ ٹکٹ ہولڈرز نےہزاروں ووٹ لئے،انہیں مضبوط کرنا پارٹی کو مضبوط کرنا ہے۔ صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت کاکہنا تھاکہ ٹکٹ ہولڈرز نے حلقوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔