Thursday, April 25, 2024

پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب نے پرائس کنٹرول کمیٹی تشکیل دیدی

پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب نے پرائس کنٹرول کمیٹی تشکیل دیدی
November 21, 2020

لاہور (92 نیوز) پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب  نے عوام دوست اقدام اٹھاتے ہوئے ، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹی تشکیل دے دی ، مراسلہ بھی  جاری کر دیا گیا۔

سلمان ملک پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے اسلم گل ایم پی اے بلال اسلم بھٹی ایم این اے رخسانہ نوید کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ کمیٹیاں شہر میں مختلف جگہوں پر چھاپے ماریں گی ریٹ لسٹ نہ لگانے والے دکانداروں کو نہ صرف جرمانہ بلکہ دکانوں کو سیل بھی کیا جائے گا۔

 عوام کو سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ،جس کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ بھی لیا جائے گا۔