Wednesday, April 24, 2024

پی ٹی آئی خواتین رہنما وزیراعظم کے لباس سے متعلق بیان کے دفاع میں ڈٹ گئیں

پی ٹی آئی خواتین رہنما وزیراعظم کے لباس سے متعلق بیان کے دفاع میں ڈٹ گئیں
June 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کی خواتین ایم این ایز وزیراعظم کے دفاع میں میدان میں آگئیں، کہتی ہیں کہ عمران خان خواتین کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں، اپنے لباس اور کلچر پر فخر ہے، کوئی لبرل ہمارا ترجمان نہ بنے۔

زیادتی اور لباس سے متعلق وزیراعظم کا بیان، پی ٹی آئی خواتین رہنما دفاع میں ڈٹ گئیں۔

وزیر مملکت زرتاج گل کہتی ہیں لبرل طبقہ ماحول آلودہ نہ کرے، ہمیں اپنے لباس اور کلچر پر فخر ہے۔

کنول شوذب نے ناصرف وزیراعظم کا دفاع کیا بلکہ ن لیگ پر بچوں کی ویڈیوز ڈارک ویب پر اپ لوڈ کرنے والوں کی سرپرستی کا الزام بھی لگایا۔

ملیکہ بخاری بولیں کہ وزیراعظم بچوں اور خواتین کا تحفظ چاہتے ہیں، عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے اینٹی ریپ لاء کی بات کی۔

تحریک انصاف کی خواتین ایم این ایز کا کہنا تھا کہ ریپ ریاست کے خلاف جرم ہے مجرموں کو سزا ملنی چاہیے۔ بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے لئے سبھی کو اپنی ذمے داری پوری کرنا ہو گی۔