Saturday, April 20, 2024

پی ٹی آئی حکومت نے بائیس کروڑ عوام کے ساتھ دھوکا کیا ، سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت نے بائیس کروڑ عوام کے ساتھ دھوکا کیا ، سراج الحق
November 1, 2020
 باجوڑ (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا پی ٹی آئی حکومت نے بائیس کروڑ عوام کے ساتھ دھوکا کیا۔ سراج الحق نے باجوڑ میں جلسے سے خطاب میں کہا جھوٹ بولنے کا ورلڈکپ ہوتا تو عمران خان جیت جاتے۔ کل تک وزیراعظم قوم کو ریاست مدینہ کے خواب دکھا رہے تھے ۔ آج عمران خان کہتے ہیں کہ چین جیسا نظام لانا چاہتا ہوں ۔ پاکستان چین، امریکہ یا برطانوی نظام کے لیے نہیں ، اسلامی نظام کے لیے بنا ہے ۔ وزیراعظم چین ، امریکہ یا جہاں جانا چاہتے ہیں چلے جائیں ۔ سراج الحق کا کہنا تھا سونامی سے لوگ شیطان کی طرح پناہ مانگتے ہیں ۔ سونامی کی وجہ سے مہنگائی اور تباہی ہے ۔ سونامی کی وجہ سے ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے ۔ سونامی اب بدنامی بن چکا ہے ۔ وزیراعظم کی سونامی گزر گئی اب ان کے خلاف عوامی سونامی آئے گا ۔ انہوں نے کہا عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے ۔ اب اسلام آباد کی طرف مارچ کا وقت آ گیا ہے ۔ جب جماعت اسلامی دھرنا دے گی تو مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں آئے گی ۔