Wednesday, May 8, 2024

پی ٹی آئی آصف زرداری کو قتل کرانا چاہتی ہے ، بلاول بھٹو زرداری کا الزام

پی ٹی آئی آصف زرداری کو قتل کرانا چاہتی ہے ، بلاول بھٹو زرداری کا الزام
July 1, 2020
 لاہور (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر سنگین الزام لگا دیئے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی سابق صدر آصف زرداری کو قتل کرانا چاہتی ہے۔ لاہورمیں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے حکومت پر تنقید کے نشتر چلا دیئے۔ انہوں نے حکومت کے مینڈیٹ کو ریت کی دیوار قرار دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا وزیراعظم خود مائنس ون کی بات کر رہے ہیں۔ اگرمائنس ون کی بات وزیراعظم کریں گے تو پھر دوسرے بھی کریں گے۔ عمران خان کے اردگرد جعلی مینڈیٹ جوڑا گیا ہے جو کسی بھی وقت گر سکتا ہے۔ میں امید رکھتا ہوں مسلم لیگ ن وہی کردار ادا کرے گی جو اپوزیشن کو کرنا چاہئے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا امید ہے اپوزیشن لیڈر بھی ہمارا بھرپور ساتھ دیں گے۔ شہبازشریف کو کورونا ہے، ہمیں امید ہے شہبازشریف جلد ہی ہم سے اے پی سی کے لیے رابطہ کریں گے۔