Thursday, March 28, 2024

پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم آئندہ الیکشن سے پہلے مردم شماری پر متفق

پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم آئندہ الیکشن سے پہلے مردم شماری پر متفق
January 17, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے آئندہ الیکشن سے پہلے مردم شماری کرانے پر اتفاق کرلیا۔

گورنر عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اسد عمر نے متحدہ کے رہنماؤں سے ملاقات کی، ملاقات میں کورونا کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کورونا سے صحت یاب ہونے والے عامر خان اور فیصل سبزواری کی خیریت دریافت کی۔

خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا، دونوں جماعتیں ایک دوسرے سے بندھی ہوئی ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان نے سپریم کورٹ میں جا کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا، ہمارے ان تحفظات سے پی ٹی آئی بھی متفق تھی۔

اُنہوں ںے کہا، مردم شماری کے حوالے سے بہت سے سوالیہ نشان ہیں، پی ٹی آئی بھی اس حوالے سے ایم کیو ایم کے فیصلے سے متفق رہی، مردم شماری کے نتیجے کو سی ای سی میں بھیجنے کا فیصلہ ہوا، یہ فیصلہ بھی ہوا کہ دوبارہ سے مردم شماری جلدی ہوگی، اس فیصلے کی تشدید کی ہے آج ملاقات میں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر بولے مردم شماری پر تحفظات بلوچستان اور قبائلی اضلاع سے بھی آئے، ہم اتحادیوں جماعتوں کے ساتھ ایک پیکیج پر ہیں۔

اُن کا کہنا تھا ایک سال پہلے مہنگائی عروج پر تھی، ایم کیو ایم پاکستان نے کہا تھا کہ مہنگائی کم ہونی چاہئے۔ ایک سال پہلے افراط زر 20 فیصد پر تھا، ایک ہفتہ قبل افراط زر 5 فیصد کے قریب رہا۔