Thursday, April 18, 2024

پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب

پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب
January 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس میں مسلح افواج سے متعلق قانون سازی پر حکمت عملی طے کی جائے گی، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ مسلح افواج سے متعلق تین قوانین میں مزید ترامیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک ہوگئی، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف اور انکے اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز شریک ہوں گے، اراکین کو ائیرفورس نیول ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترمیم پر بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں قوانین کو کس طرح سے منظور کرانا ہے اس کی بھی حکمت عملی اجلاس میں طے کی جائے گی جبکہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اور قومی اسمبلی اجلاس کیوجہ سے کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا گیا ہے ارکان کو کل حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔