Sunday, May 19, 2024

پی ٹی ائی کو خیبرپختونخوا میں حکومت کے قیام کے آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا

پی ٹی ائی کو خیبرپختونخوا میں حکومت کے قیام کے آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا
May 15, 2018
پشاور (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں حکومت کے قیام کے آغاز سے ہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ پی ٹی آئی نے حکومت قائم کی تو پہلے سال کا پہلا مہینہ بہت بھاری ثابت ہوا ۔ ہنگو سے رکن فرید خان حلف اٹھانے کے چند روز بعد آبائی ضلع میں قتل کئے گئے ۔ اس کے چند ہی روز بعد مردان سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی عمران مہمند خود کش دھماکے میں 18 جون 2013 کو جان کی بازی ہار گئے ۔ پی ٹی آئی کے انتہائی متحرک وزیر اسرار اللہ گنڈا پور بھی اپنے حجرے میں حلف لینے کے صرف چار ماہ بعد خود کش حملے میں شہید ہو گئے۔ مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی ارباب اکبر حیات دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے ۔ اقلیتی رکن اسمبلی سورن سنگھ کو قتل کیا گیا۔ موجودہ اسمبلی میں 5 اراکین نااہل قرار پائے جن میں دو کا تعلق پی ٹی ائی ، ایک کا مسلم لیگ(ن) ، ایک کا جماعت اسلامی اور ایک آزاد تھا ۔ نااہل ہونے والوں میں عبدالمنعم ، قیموس خان ، یوسف ایوب ، جاوید اکبر اور بہرام خان شامل تھے-