Sunday, September 8, 2024

پی ٹی آئی کی الیکشن کمیٹی کے سربراہ سمیت چار ارکان نے استعفیٰ دیدیا

پی ٹی آئی کی الیکشن کمیٹی کے سربراہ سمیت چار ارکان نے استعفیٰ دیدیا
March 26, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی نے پی ٹی آئی کے مرکزی الیکشن کمیشن کے دو دیگر ارکان کے ساتھ استعفا دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمیشنر تسنیم نورانی نے پارٹی الیکشن کے حوالے دیگر عہدے داروں سے اختلافات کی بناد پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ تسنیم نورانی کے ساتھ ہی پی ٹی آئی کے مرکزی الیکشن کمیشن کے دو دوسرے ارکان نعمان وزیر، سائمن سمسن کے علاوہ پنجاب کے الیکشن کمیشن کے ممبر کیپٹن ریٹائر اعجاز منہاس بھی مستعفی ہو گئے ہیں۔ چیف الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے استعفے کی بڑی وجہ الیکشن کے طریقہ کار پر اختلافات ہیں۔ تسنیم نورانی اور دیگر مستعفی ہو نے والے ارکان ہر عہدے کے لیے الیکشن کے حامی تھے جبکہ پارٹی عہدے داران کی اکثریت صرف مرکزی چیئرمین اور صوبائی نائب صدور کے علاوہ دیگر عہدوں پر نامزدگیوں کے حق میں تھے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تسنیم نورانی نے عمران خان سے ملاقات میں انہیں قائل کرنے کی کوشش کی لیکن چیئرمین کے انکار کے بعد آج چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی اور دیگر نے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا اور آج اپنے استعفے چیئرمین عمران خان کو بھجوا دیے جنہیں عمران خان نے فوری طور پر منظور کرکے پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے رکن سینیٹر نعمان وزیر کو عبوری چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا ہے۔ اس سے پہلے تحریک انصاف میں پارٹی انتخابات کے حوالے سے اختلافات کے باعث جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین اور حامد خان بھی اپنے عہدوں اور پارٹی رکنیت سے استعفے دے چکے ہیں۔