Sunday, September 8, 2024

پی ٹی آئی کے پہلے انٹرا پارٹی انتخابات میں ووٹ خریدے گئے  : عمران خان کا اعتراف

پی ٹی آئی کے پہلے انٹرا پارٹی انتخابات میں ووٹ خریدے گئے  : عمران خان کا اعتراف
January 15, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے پہلے انٹرا پارٹی انتخابات نے پارٹی میں دراڑیں ڈال دیں وہ چاہتے توبادشاہ سلامت بن کر اپنے دوستوں کو آگےلے آتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا انگوٹھی پہننے کے سوال پر عمران خان برجستہ بولے کہ اتنی جلدی ہیٹ ٹرک نہیں ہوسکتی ۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں ووٹ خریدے گئے مگر الزام ثابت کرنا مشکل تھا اس لیے کارروائی نہ کرسکے ، کہتے ہیں کہ انٹرا پارٹی انتخابات نے پی ٹی آئی کو دھڑوں میں تقسیم کردیااور ہم 2013 کے انتخابات ہار گئے۔ پریس کانفرنس کے دوران عمران خان سے انگوٹھی کے بارے میں استفسا رکیا گیا ، تو عمران خان کچھ بولتے بولتے خاموش ہوگئے بعد میں کپتان نے مسکراتے ہوئے  بتاہی دیا کہ اتنی جلدی ہیٹرک نہیں ہوسکتی ، عمران خان کے جواب نے قہقہے بکھیر دیئے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی نے پی ٹی آئی کی رکنیت سازی مہم کا اعلان کیا،ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی رکنیت سازی صرف موبائل پیغام کے ذریعے ہوگی ، کوئی بھی شہری رکنیت حاصل کرسکتا ہے۔