Friday, April 19, 2024

پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے ارکان سے رابطے

پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے ارکان سے رابطے
July 2, 2020

لاہور (92 نیوز) پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے ارکان سے رابطے بڑھانے شروع کردیئے، نشاط ڈاہا سمیت چھ لیگی ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے تیسری ملاقات کی، پیپلزپارٹی نے اپنے رکن غضنفرلنگِاہ کو لوٹاقراردے دیا۔

پنجاب اسمبلی میں عددی برتری کے معاملہ پر پی ٹی آئی نے اپوزیشن کے ارکان اسمبلی سے رابطے بڑھانے شروع کردیئے،

نشاط ڈاہاسمیت چھ لیگی ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے تیسری ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں نشاط ڈاہا، میاں جلیل شرقپوری، اشرف علی انصاری، مولانا غیاث الدین، اظہر عباس اور فیصل خان نیازی شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ ملاقات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اس دوران پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ سے ملاقات پر اپنے رکن پنجاب اسمبلی غضفر لنگاہ کو لوٹا قراردے دیا۔

پارلیمانی لیڈر پنجاب حسن مرتضی نےاسمبلی میں غضنفر لنگاہ کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بارے میں 92 نیوز نے نشاط ڈاہا سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا عثمان بزدار صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں، ان سے ملاقات پرکوئی پابندی قبول نہیں۔