Sunday, September 8, 2024

  پی ٹی آئی کے مقتول کارکنوں کی نمازجنازہ ادا، ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے قتل کرایا : شفقت محمود

   پی ٹی آئی کے مقتول کارکنوں کی نمازجنازہ ادا، ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے قتل کرایا  : شفقت محمود
October 26, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور میں قتل ہونیوالے پی ٹی آئی کے کارکن دو بھائیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں شفقت محمود میاں محمود الرشید سمیت پارٹی کے دیگر رہنما شریک ہوئےجنہوں نے کارکنوں کے قتل کا ذمہ دار حمزہ شہباز کو قرار دیا۔ تفصیلات کےمطابق یو سی تینتیس میں ن لیگ کے کارکنوں سے تصادم کے بعد فائرنگ کے نتیجہ میں ہلاک ہونیوالے پی ٹی آئی کے دو کارکن بھائیوں خرم گجر اور عارف گجر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں پارٹی کے رہنماﺅں شفقت محمود میاں محمود الرشیدعلیم خان عمر چیمہ سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ پی ٹی آئی لاہور کے آرگنائزر شفقت محمود نے کارکنوں کے قتل کا ذمہ دار حمزہ شہباز شریف کو قرار دیا  پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے امیداروں کو ن لیگ کی اعلی قیادت کی ہدایت پر قتل کیا جا رہا ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الریشد نے کہا کہ ایک جانب ہمارے کارکنوں کو مارا جا رہا ہے دوسری جانب شکست کے خوف سے حکمران الیکشن قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ ادھر کارکنوں کے قتل کیخلاف پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس بھی جمع کروا یا گیا۔