Saturday, April 27, 2024

پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کی رپورٹ طلب

پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کی رپورٹ طلب
April 1, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نےتحریک انصاف کےمستعفی اراکین سندھ اسمبلی کی خالی نشستوں پرضمنی الیکشن نہ کرانےپرالیکشن کمیشن اوراسپیکراسمبلی سےدس اپریل تک جواب طلب کرلی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب پرمشتمل دورکنی بینچ نےایم کیوایم کی جانب سےدائردرخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کےوکیل نےموقف اپنایاکہ تحریک انصاف کےچاراراکین سندھ اسمبلی ستمبردوہزارچودہ میں مستعفی ہوگئے تھےاوراسپیکرکی جانب سےجنوری دو ہزارپندرہ میں انہیں منظورکرلیاگیاتھا۔ وکیل نےبتایاکہ قواعد کےتحت خالی نشستوں پرساٹھ روزمیں ضمنی الیکشن کرانا ہوتےہیں لیکن ابھی تک انتخابی شیڈول بھی جاری نہیں کیاگیا۔ جس پرعدالت نےالیکشن کمیشن اوراسپیکر سندھ اسمبلی سےدس اپریل تک جواب طلب کرلیا۔