Tuesday, May 21, 2024

پی ٹی آئی  کے رہنماؤں کی ق لیگی قیادت سے ملاقات، سیاسی امورپر گفتگو

پی ٹی آئی  کے رہنماؤں کی ق لیگی قیادت سے ملاقات، سیاسی امورپر گفتگو
October 13, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی  ) کے رہنماؤں نے پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما  چودھری شجاعت حسین اور  اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین ، اسحاق خاکوانی  اور عون چودھری نے  ق لیگی قیادت سے ملاقات کی ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے چودھری شجاعت حسین کی  خیریت دریافت کی ، ملاقات مین  ق لیگی  رہنما چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین بھی شامل تھے ۔ میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔