Monday, May 20, 2024

پی ٹی آئی کے رکن سعید آفریدی کے " بلاول بھٹو کہتی ہے" کے جملے پر پیپلز پارٹی اراکین آپے سے باہر ہو گئے

پی ٹی آئی کے رکن سعید آفریدی کے " بلاول بھٹو کہتی ہے" کے جملے پر پیپلز پارٹی اراکین آپے سے باہر ہو گئے
April 24, 2019

کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں ایک بار پھر ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔ پی ٹی آئی کے رکن سعید آفریدی کے " بلاول بھٹو کہتی ہے" کے جملے پر  پیپلز پارٹی   اراکین  آپے سے باہر ہو گئے۔

 سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پری بجٹ بحث کے دوران اس وقت  صورتحال مضحکہ خیز ہوگئی جب تحریک انصاف کے جمال صدیقی نے ہیملٹ پہن کر تقریر شروع کی۔ انھوں نے اسپیکر سے خود پر حملے کے خدشہ کا اظہار کیا۔

تحریک انصاف کے سعید آفریدی کے جملے نے جلتی پرتیل کام کیا۔ انھوں نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین پر جملے بازی کی جس پر ایوان میں شور مچ گیا۔

 ہنگامہ آرائی بڑھی تو اسپیکر نے اجلاس جمعرات تک ملتوی کر دیا لیکن باہر آکر اراکین نے پھر ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری شروع کر دی۔

 اپوزیشن اور حکومتی جماعت کےاراکین ایک دوسرے کی قیادت پر لفظی حملوں کے چکر میں اخلاقیات کا سبق بھی بھول گئے۔