Friday, May 10, 2024

پی ٹی آئی کے دور میں معیشت دن بدن سنبھل رہی ہے ، حماد اظہر

پی ٹی آئی کے دور میں معیشت دن بدن سنبھل رہی ہے ، حماد اظہر
February 7, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ہمارے دور میں معیشت دن بدن سنبھل رہی ہے۔ وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز حکومت نے ہزار ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ بنایا ، اس پر 400 ارب روپے کا کٹ لگا دیا ۔ ہزاروں ارب روپے کے نامکمل منصوبے چھوڑے ۔ نواز حکومت جانے پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارا 19 ارب ڈالر تک جا پہنچا ۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا موجودہ حکومت نے محصولات کے خسارے کے باوجود 100 ارب روپے کے نئے ٹیکس ختم کیے ۔ نواز دور میں سرکولر ڈیٹ میں دوگنا جبکہ ریلوے کے خسارے میں 8 ارب روپے کا اضافہ ہوا ۔ کہا موجودہ دور میں سعودی عرب، چین اور یو اے ای سے مالیاتی تعاون خوش آئند ہے ۔ حماد اظہر کا کہنا تھا موجودہ حکومت کے اقدامات سے معیشت میں بہتری آ رہی ہیں۔ سرکاری اداروں کا خسارا 109 ارب سے 453 ارب روپے تک لے جانے والوں کو پراپیگنڈہ کا کوئی حق نہیں ۔