Saturday, April 27, 2024

پی ٹی آئی کے دباؤ کی وجہ سے ایف بی آر نے پاناما لیکس میں ملوث افراد کو نوٹس بھیجے : نعیم الحق

پی ٹی آئی کے دباؤ کی وجہ سے ایف بی آر نے پاناما لیکس میں ملوث افراد کو نوٹس بھیجے : نعیم الحق
September 3, 2016
لاہور(92نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے  ایف بی آر کی طرف سے پاناما لیکس میں ملوث افراد کو بھیجے جانے والے نوٹسز پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوٹس  ان کے دباؤ پر بھیجے گئے ہیں۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ صرف نوٹس بھیجنا کافی نہیں، وزیر اعظم وضاحت کریں کہ پیسا باہر کیسے گیا ۔