Monday, September 16, 2024

پی ٹی آئی کے جلسے میں عمران خان کے ہم شکل کی انٹری

پی ٹی آئی کے جلسے میں عمران خان کے ہم شکل کی انٹری
April 28, 2017
اسلام آباد(92نیوز)پی ٹی آئی کے جلسے میں ہر طرف گہما گہمی اور ہلہ گلہ دیکھنے کو ملا تاہم جب کارکنوں نے اپنے درمیان دو ایسے نوجوانوں کو دیکھا جن کی شکلیں کپتان سے ملتی تھیں تو ان کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی ۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی نے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ایسا رنگ جمایا کہ ہر کوئی اس کے رنگ میں رنگ گیا ۔ کارکنوں کا جوش جذبہ اُس وقت آخری حدوں کو چھونے لگا جب  اُنہوں نے فاٹا سے آئے نور خان اور بلوچستان کے علاقے لورالائی سے آئے اسداللہ کو اپنے درمیان میں پایا۔ دونوں نوجوانوں کی شکلیں عمران خان سے ملتی تھیں اور ہر کوئی ان سے ملاقات کا متمنی تھا جبکہ یہ دونوں نوجوان عمران خان سے ملاقات کی آس دل میں لئے کھڑے تھے۔ نور خان اور اسداللہ کا کہنا ہے کہ اُنہیں فخر ہے کہ اُن کی شکل عمران خان سے ملتی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں تبدیلی آئے اور تبدیلی صرف عمران خان ہی لا سکتے ہیں ۔