Thursday, May 9, 2024

پی ٹی آئی کے ایک سال میں مہنگائی نے جینا مشکل کردیا، مصطفیٰ کمال

پی ٹی آئی کے ایک سال میں مہنگائی نے جینا مشکل کردیا، مصطفیٰ کمال
January 26, 2020
کراچی (92 نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے ایک سال میں مہنگائی نے جینا مشکل کردیا، بیروزگاری نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیے۔ سستا آٹا برآمد کردیا، اب مہنگے داموں خرید رہے ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربرا کی دھواں دھار پریس کانفرنس میں مہنگائی، بیروگاری اور دیگر مسائل پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا حکمران ریاست مدینہ کا نام لیتے ہیں، لیکن آج لوگ خیراتی اداروں سے مانگ کر کھانے پر مجبور ہیں۔ پی ایس پی سربراہ نے آٹا برآمد کرنے پر بھی پی ٹی آئی سرکار کو کھری کھری سنادیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا گزشتہ ایک سال میں کرپشن بڑھ گئی، جبکہ پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے مذاکرات مزید رسوائی میں جائیں گے۔ پی ایس پی سربراہ کا کہنا تھا ہمارا مقابلہ کسی بھی چوٹی جماعت سے نہیں، پی ایس پی بڑی جماعتوں سے مقابلے کی صلاحیت رکھتی ہے۔