Friday, March 29, 2024

پی ٹی آئی کے ایم این اے اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر پارلیمانی امور بنا دیا گیا

پی ٹی آئی کے ایم این اے اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر پارلیمانی امور بنا دیا گیا
March 29, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں توسیع کر دی۔ رکن قومی اسمبلی اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر پارلیمانی امور مقرر کر دیا۔

 ننکانہ صاحب سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو وفاقی وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نےمنظوری دے دی۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1111574886047191040

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دے دی۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ 2004 سے 2008 تک انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ رہے ہیں۔