Friday, April 19, 2024

پی ٹی آئی کے اپنے لوگ اور اتحادی ناراض ہو چکے ، مراد علی شاہ

پی ٹی آئی کے اپنے لوگ اور اتحادی ناراض ہو چکے ، مراد علی شاہ
February 23, 2020
سیہون (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا پی ٹی آئی کے اپنے لوگ اور اتحادی ناراض ہو چکے۔ وفاقی حکومت اب زیادہ دن نہیں چل سکتی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے آبائی علاقے سیہون کے دورے پر پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور خوب تیر بھی برسائے ۔ وزیراعلیٰ کو وفاقی حکمران جماعت میں اختلافات بھی نظر آنے لگے اور کہا حکومت زیادہ عرصہ چلتی دکھائی نہیں دے رہی ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ان ہاؤس تبدیلی یقینی ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر کے بیرون مُلک رہنے پر بھی سوال اٹھا دیا ۔ ان کا کہنا تھا مہنگائی نے بھی عوام کا جینا مشکل بنا دیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا آصف علی زرداری بیماری کے باعث سیاسی سرگرمیاں نہیں کر رہے ہیں ۔