Tuesday, April 23, 2024

پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات غیر معینہ مدت تک ملتوی ، مناسب وقت پر انٹراپارٹی انتخابات کرائیں گے : نعیم الحق

پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات غیر معینہ مدت تک ملتوی ، مناسب وقت پر انٹراپارٹی انتخابات کرائیں گے : نعیم الحق
May 27, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی اب پاناما لیکس کے معاملے پر ملک گیرتحریک شروع کرے گی ،نعیم الحق کہتے ہیں کہ حکومت پر زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رکھاجائے گا۔۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے سینئررہنماوں کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہوا ،جس  میں ٹی او آرز سے متعلق پارلیمانی کمیٹی، پاناما لیکس،انٹرا پارٹی انتخابات اور دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیاتحریک انصاف نے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا، بعد میں میڈیا سے گفتگو میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومت پر دباو برقرار رکھیں گے، انٹرا پارٹی انتخابات مناسب وقت میں کرا دیں گے، نائنٹی ٹو نیوز نے ایک  روز قبل ہی انتخابات ملتوی کرنے کی خبر دے دی تھی۔ترجمان عمران خان شیریں مزاری کی طرف اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ حکومت قومی خزانے سے رقم خرچ کرکے پاناما لیکس کی تحقیقات کا راستہ روک رہی ہے ،حکومت کی جانب سے پیمرا کے ذریعے میڈیا کا گلہ گھونٹنے کی کوششیں تشویش ناک ہیں۔